میرپور آزاد کشمیر : یونٹس کی تنظیم سازی

تحریک منہاج القرآن میرپور آزادکشمیر کے تحت نتھیا ٹاؤن، نیوبندرال ٹاؤن اور سیکٹر F/3 میں تحریک، یوتھ لیگ اور MSM کی بننے والی تنظیمات کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں نو منتخب عہدیداران کے علاوہ ناظم کشمیر حافظ احسان الحق، صدر تحریک محمد امتیاز احمد، ناظم تحریک میرپور محمد اکرام اظہر، ناظم ممبرشپ آزادکشمیر مظہر حسین قادری، ناظم ویلفیئر آزادکشمیر محمد لطیف غوث، صدر منہاج ویلفیئر میرپور محمد الیاس ملنگی، ناظم ویلفیئر میرپور چوہدری خلیق الراحمن، محمد مقصود مغل، ایم ایس ایم آزادکشمیر کے کوآرڈینیٹر حافظ عمیر احمد، صدر یوتھ لیگ میرپور محمد بابر مغل، ایم ایس ایم میرپور کے مرکزی راہنما عزیر خالد قریشی، حافظ جہانگیر اختر، ایم ایس ایم مسٹ یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری محمد عزیز سبحانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

صدر تحریک منہاج القرآن میرپور محمدامتیاز احمد نے نومنتخب عہدہ داران سے حلف لیا اور مصطفوی مشن کی کامیابی کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حقیقی معنوں میں دست و بازو بن کر امن، سلامتی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات ایک کرنے کی تلقین کی۔ نومنتخب عہدیداران میں تحریک منہاج القرآن نتھیا ٹاؤن کے صدر علامہ شوکت محمود، ناظم قاری حبیب الرحمن، ناظم دعوت خلیق الرحمن، یوتھ لیگ نتھیا ٹاؤن کے صدر معظم علی، جنرل سیکرٹری مقصود احمد، سیکرٹری انفارمیشن محمد وسیم، سیکرٹری دعوت کامران سلیمان اور ایم ایس ایم نتھیا ٹاؤن کے صدر ماجد حسین، نائب صدر سمیع اللہ، جنرل سیکرٹری محمد صادق، سیکرٹری انفارمیشن محمد ابوبکر، جوائنٹ سیکرٹری محمد بلال اسماعیل، ناظم حلقہ درود ثاقب طارق ، یوتھ لیگ نیوبندرال ٹاؤن کے صدر یاسر محمود، نائب صدر اصغر محمود، جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن، سیکرٹری انفارمیشن محبوب قریشی، سیکرٹری دعوت مقدس حسین، ایم ایس ایم نیوبندرال ٹاؤن کے صدر حافظ عمر خطاب، نائب صدر نصیر احمد، جنرل سیکرٹری اقرار حیدر، سیکرٹری انفارمیشن محمد طاہر مصطفوی اور سیکرٹری دعوت محمد طاہر انقلابی منتخب عہدیداران میں شامل ہیں۔

تحریک منہاج القرآن سیکٹر F/3 کے صدر محمد نوشیروان مصطفائی، ناظم دعوت حافظ افتخار اقبال، یوتھ لیگ کے صدرذوالفقار رفیق، ناظم ویلفیئر عثمان عنایت، سیکرٹری دعوت ارسلان گوندل، جنرل سیکرٹری صدام عنایت، ایم ایس ایم کے صدر نعمان خالد، ناظم محمد شہریار اور سیکرٹری دعوت محمد خضرشامل ہیں۔

اس موقع پر ناظم تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر حافظ احسان الحق نے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی مشن کی کامیابی کا پختہ یقین رکھتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دست و بازو بنیں اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے اپنے قلب و روح منور کریں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کرپٹ اور فرسودہ سیاسی نظام اور نظام انتخابات کو بدلنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ملک و قوم اور آنے والی نسلوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جاسکے۔

اس پروقار تقریب کے انعقاد میں ایم ایس ایم میرپور کے مرکزی راہنما عزیر خالد قریشی اور حافظ جہانگیر اختر نے بھرپور کردار ادا کیا۔ محمد لطیف غوث کی پُرسوز دعا اور ریفریشمنٹ کے ساتھ یہ پرُوقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

رپورٹ : عزیر خالد قریشی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top